ویب ڈیسک: سوات اور مالاکنڈ میں مختلف واقعات میں 5سیاح شدید زخمی جبکہ ایک جاں بحق ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلع سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے لالکو گبین جبہ میں رکشہ گھائی میں جاگری، جس میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 5 سیاح شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ حادثے کا شکار سیاحوں کا تعلق پشاور سے ہے، حادثے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیم فوری موقع پر پہنچ گئی، اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد دارمئی مٹہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
دوسری طرف پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
ادھر ضلع مالاکنڈ کے علاقے طوطاکان زیارت حصاربابا مرغئ میں 21 سالہ نوجوان پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو1122 اور مقامی لوگوں نے آپریشن کرکے نعش دریا سے نکال کر سول ہسپتال طوطہ کان منتقل کر دی۔ یاد رہے کہ سوات اور مالاکنڈ میں مختلف واقعات میں 5سیاح شدید زخمی جبکہ ایک جاں بحق ہو گیا۔
