تیل ایجنسی میں آتشزدگی

گوجرانوالہ: تیل ایجنسی میں آتشزدگی سے 11افراد جھلس گئے

ویب ڈیسک: پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں تیل ایجنسی میں آتشزدگی کے نتیجے میں پاس کھڑے 11لوگ جھلس گئے۔
رپورٹ کے مطابق واقعہ تھانہ علی پورچٹھہ کی حدو میں پیش آیا، آگ لگنے پر ریسکیو ٹیموں کواطلاع کی گئی، ریسکیو ٹیموں نے آگ پر قابو پالیا۔
گوجرانوالہ پولیس نے بتایا کہ خود آگ بجھانے کی کوشش میں 11لوگ جھلس گئے جن میں سے 2کی حالت تشویشناک ہے۔
زخمیوں کوڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے انہیں لاہور ریفر کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  بڈھ بیر٬ 25سالہ نوجوان بھائی کے سامنے قتل، ملزم فرار