ویب ڈیسک: پنجاب کا بجٹ پیش کرنے کی تاریخ تبدیل ، بجٹ اب 13جون کے بجائے 16 جون کو پیش کیا جائے گا۔
وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ میں عوام پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جا رہا ہے، پنجاب کا ٹیکس فری بجٹ پیش کیا جارہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بجٹ کی تیاری کے لیے کچھ اور وقت درکار ہے، اس لیے تاریخ میں تبدیلی کی ہے۔
