ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا اسمبلی کے ایڈیشنل سیکرٹری سید محمد ماہر کو قائم مقام سیکرٹری کا اضافی چارج تفویض کردیاگیا ۔
اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سپیکر صوبائی اسمبلی نے گریڈ 20 کے سید محمد ماہر کو قائم مقام سیکرٹری تعینات کردیا، سید محمد ماہر تاحکم ثانی قائم مقام سیکرٹری اسمبلی کے فرائض سرانجام دینے کی اجازت دے دی گئی ۔
خیبر پختونخوا اسمبلی کے سیکرٹری اسمبلی آفریدی گزشتہ روز ریٹائرڈ ہوئے تھے۔
