ویب ڈیسک: حکومتی اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی نے سولر پینلز پر 18فیصد ٹیکس مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگی بجلی سے نجات کا واحد ذریعہ سولر پینلز تھا۔
پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے بجٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ بھی موجودہ مہنگائی میں ناکافی ہے، حیدرآباد اور کراچی موٹروے 400 ارب منصوبے پر صرف 15 ارب روپے رکھ کر مذاق کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ مہنگی بجلی سے نجات کا واحد ذریعہ سولر پینلز تھا، جس کو بھی عوام سے دور کر دیا گیا ہے، سولر پینلز پر 18فیصد ٹیکس مسترد کرتے ہیں۔
شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی اور بیروزگاری سے لوگوں کی زندگی اجیرن ہے، کوئی ریلیف نہیں دیا گیا، پٹرولیم مصنوعات میں اضافی ٹیکس سے بھی مہنگائی میں اضافہ ہوگا۔
