صوبائی بجٹ میں بھی تنخواہوں میں

صوبائی بجٹ میں بھی تنخواہوں میں 10فیصد اضافہ متوقع، نفاذ یکم جولائی سے ہوگا

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت کے بجٹ کی طرح صوبائی بجٹ میں بھی تنخواہوں میں 10فیصد اضافہ متوقع ہے، جبکہ اس فیصلے کی منظوری کے بعد اضافہ کا نفاذ یکم جولائی سے ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی بجٹ میں بھی تنخواہوں میں 10 فیصد تک اضافے کی تجاویز کو حتمی شکل دینے کی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے، ملازمین تنخواہوں میں بیسک اضافہ یا رننگ اضافے کا فیصلہ یکم جولائی سے نافذ ہوگا، جس کے تحت گریڈ ایک کے ملازم کی تنخواہ میں 1355 روپے سے لے کر 2645 روپے تک اضافے کا امکان ہے۔
اس بجٹ میں تنخواہوں میں اضافہ کے مرحلہ وار نفاذ میں سکیل دو کے ملازم کی تنخواہ میں 1382 روپے سے 2852 روپے تک جبکہ گریڈ تین سے چار تک ملازم کی تنخواہ میں 3300 روپے تک اور گریڈ پانچ کے ملازم کی تنخواہ میں 1523 روپے سے 3773 روپے تک ، گریڈ 6 کے ملازم کی تنخواہ میں 3500 روپے تک بڑھنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق گریڈ سات سے گریڈ نو تک تنخواہ میں 1631 روپے سے 5375 روپے تک اور گریڈ 11 اور 12 کے ملازمین کی تنخواہوں میں ساڑھے چھ ہزار روپے تک اضافہ ہوسکتا ہے۔
اس طرح گریڈ 14 اور 15 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 2253 روپے سے 7473 روپے تک جبکہ گریڈ 16 کے ملازمین کی تنخواہ میں 2807 روپے سے 9587 روپے تک، گریڈ 17 کی تنخواہ میں 4507 روپے سے 11347 روپے تک ،گریڈ 19 کی تنخواہ میں 8784 روپے سے 17844 روپے تک اور گریڈ 20 کی تنخواہ میں 10247 روپے سے 19613 روپے تک جبکہ گریڈ 21 کی تنخواہ میں 11379 سے 21767 روپے تک اضافہ متوقع ہوسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ:اس بار تحریک چلانے کی ہدایات خود عمران خان دیں گے،فیصل امین گنڈا پور