ویب ڈیسک: ملازمین کو بعداز ریٹائرمنٹ پلاٹس دینے کیلئے فائونڈیشن قائم، فاونڈیشن سرکاری ملازمین کو سکیموں کے تحت سستی رہائش مہیا کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی اسمبلی نے سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو ریٹائرمنٹ یا دورانِ ملازمت انتقال کی صورت میں نہ نقصان نہ منافع کی بنیاد پر رہائشی پلاٹ فراہم کرنے کیلئے خیبر پختونخوا سرکاری ملازمین ہاؤسنگ فاؤنڈیشن بل 2025 متعارف کرادیا ہے۔
بل کے اہم نکات کے مطابق ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کا قیام عمل میں لایا جائے گا، جو سرکاری ملازمین کو سکیموں کے تحت سستی رہائش مہیا کرے گی پلاٹس کی تقسیم بورڈ آف ڈائریکٹرز کی نگرانی میں ہوگی جس کی تشکیل اس بل کی منظوری کے تحت کی جائے گی، جبکہ فائدہ اٹھانے والے ملازمین کے اہل خانہ میں شریک حیات، اولاد، والدین یا نابالغ بہن بھائی شامل ہوں گے۔
یہ قانون فوری طور پر نافذ ہوگا اور پورے صوبے میں لاگو ہوگا اس قانون سازی کے مقاصد میں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین اور شہید ملازمین کے ورثاء کو رہائشی سہولیات فراہم کرنا،پالیسی کے تحت پلاٹس کی منصفانہ تقسیم اورسرکاری ملازمین کی رہائشی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے مستقل نظام قائم کرنا شامل ہیں۔یاد رہے ملازمین کو بعداز ریٹائرمنٹ پلاٹس دینے کیلئے فائونڈیشن قائم، فاونڈیشن سرکاری ملازمین کو سکیموں کے تحت سستی رہائش مہیا کرے گی۔
