50منصوبوں کیلئے 177 ارب 52

خیبرپختونخوا: 50منصوبوں کیلئے 177 ارب 52 کروڑ کا ترقیاتی بجٹ تیار

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا میں بین الاقوامی امدادی اداروں کے تعاون سے آئندہ برس 50منصوبوں کیلئے 177 ارب 52 کروڑ روپے کا ترقیاتی بجٹ تیار کرلیا گیا ہے، امدادی اداروں میں سب سے زیادہ حصہ عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے ڈالا جائیگا۔
محکمہ ترقی و منصوبہ بندی کی دستاویز کے مطابق رواں مالی سال میں بین الاقوامی امدادی اداروں کے ترقیاتی بجٹ کا تخمینہ 112ارب 14کروڑ روپے لگایا گیا ہے جو آئندہ برس بڑھ کر 177ارب 52کروڑ 90لاکھ روپے ہوجائیگا۔ آئندہ مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں خیبر پختونخوا روڈ ایکسیس ایبلٹی پراجیکٹ کیلئے 28ارب 10کروڑ، خیبر پختونخوا رول روڈ ڈویلپمنٹ کیلئے 22ارب 40کروڑ، خیبر پختونخوا سٹیز امپرومنٹ پراجیکٹ کیلئے 18ارب 20کروڑ روپے کی سفارش کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ بالا کوٹ ہائیڈرو پراجیکٹ کیلئے 11ارب 20کروڑ، انٹگریٹڈ ٹورازم ڈویلپمنٹ کیلئے 8ارب 40کروڑ، ایریگیشن اینڈ ڈرین ایچ بحالی پراجیکٹ کیلئے 7ارب، مدین ہائیڈرو پراجیکٹ کیلئے 7ارب، نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام کیلئے 6ارب 44کروڑ، ہیومن کیپیٹل انوسٹمنٹ پراجیکٹ (صحت )کیلئے 5ارب 88کروڑ، ہیومن کیپیٹل انوسٹمنٹ پراجیکٹ (تعلیم )کیلئے 5ارب 4کروڑ، خیبر پختونخوا ری ویمپنگ نان ڈی ایچ کیو ہسپتال کیلئے 5ارب 60کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے۔
دوسری طرف گبرال کالام ہائیڈروپراجیکٹ کیلئے 5ارب 60کروڑ،خیبر پختونخوا رورل انوسٹمنٹ کیلئے 4ارب 20کروڑ، فاٹاانفراسٹرکچر پروگرام کیلئے 3ارب 92کروڑ، رورل اکنامک ٹرانسفارمیشن کیلئے 3ارب 92کروڑ اورخیبر پختونخوا فوڈ سکیورٹی سپورٹ پراجیکٹ کیلئے تین ارب 8کروڑ روپے رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔ یاد رہے خیبر پختونخوا میں بین الاقوامی امدادی اداروں کے تعاون سے آئندہ برس 50منصوبوں کیلئے 177 ارب 52 کروڑ روپے کا ترقیاتی بجٹ تیار کرلیا گیا ہے، امدادی اداروں میں سب سے زیادہ حصہ عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے ڈالا جائیگا۔

مزید پڑھیں:  ملک بھر میں مون سون بارشیں، دو ہفتوں میں 87افراد جاں بحق، 149 زخمی