100انڈیکس 1لاکھ 25 ہزار

100انڈیکس 1لاکھ 25 ہزار کی حد عبور،سٹاک ایکسچینج میں نیاریکارڈ قائم

ویب ڈیسک: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم ہو گیا، آج کاروباری دن کے آغاز کیساتھ ہی 100انڈیکس 1لاکھ 25 ہزار کی حد عبور کر گیا۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں دن کے آغاز پر تیزی دیکھی گئی، اس دوران 100انڈیکس 1لاکھ 25 ہزار کی حد عبور کر گیا، اس کے ساتھ ہی ڈالر کی گراوٹ کا سلسلہ بھی جاری رہا۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے دن پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان پایا گیا، اس دوران کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 855 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 1لاکھ 25 ہزار 208 پوائنٹس کی تاریخی بلندی پر پہنچ گیا، گزشتہ روز انڈیکس نے ایک لاکھ 24 ہزار کی حد عبور کر لی تھی ، کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر ایک لاکھ 24 ہزار 353 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

مزید پڑھیں:  ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی سستی ،نوٹیفیکیشن جاری کردیاگیا