واپڈا مین آفس کو تالہ لگانے

لوڈشیڈنگ پر صوابی کے عوام مشتعل، واپڈا مین آفس کو تالہ لگانے کا اعلان

ویب ڈیسک: شدید گرمی کے اس موسم کے دوران لوڈشیڈنگ پر صوابی کے عوام مشتعل ہو گئے، انہوں نے واپڈا مین آفس کو تالہ لگانے کا اعلان کر دیا، حق آواز تنظیم کے طرف سے ناروا لوڈ شیڈنگ کے خلاف کال پر لوگ جمع ہو گئے اور انہوں نے واپڈا مین آفس کو تالہ لگانے کا اعلان کر دیا۔
صوابی میں 24 گھنٹوں میں 17 گھنٹوں سے زیادہ لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے، اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے پولیس کی بھاری نفری ارد گرد پہنچ گئی ہے، جو کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے بھرپور انداز سے تیار کھری ہے۔
تنظیم کے طرف سے آج صوابی کے مین برقیات آفس کی تالہ بندی کا اعلان کیا گیا ہے، مظاہرین کی طرف سے واپڈا افس کے اندر جانے اور تالے لگانے پر انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئی ہیں۔
ادھر صوابی میں‌قیامت خیز گرمی میں طویل بجلی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، جس کی وجہ سے لوگوں میں‌اشتعال پایا جاتا ہے، تنظیم کی کال پر عوام نکل کھرے ہوئے ہیں اور انہوں نے سڑکیں بند کر دیں، جس سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، مظاہرین نے عوامی نمائندوں کی غفلت اور لاپرواہی پر مایوسی کا اظہار کیا ، اور اپنے حلقہ کے ایم پی اے اور ایم این اے کے خلاف شدید نعرہ بازی کی .
مظاہرین کا کہنا تھا کہ اس شدید گرمی کے دوران بحی طویل ترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ، دن رات بجلی بندش کے باعث لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، بجلی نہ ہونے کی وجہ سے بچے بوڑھے جوان خواتین سخت متاثر ہو رہے ہیں، متعدد علاقوں میں لوگ پانی کی نعمت تک سے محروم ہو کر رہ گئے ہیں.
مظاہرین کا کہنا تھا کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث نظام زندگی مفلوج ، اور کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں، جبکہ اس ظالمانہ اور بدترین لوڈشیڈنگ کے باعث لوگ بے حال ہو گئے ہیں .
واپڈا کیخلاف مظاہرہ شرکائ کا کہنا تھا کہ طویل لوڈشیڈنگ سے تنگ عوام راتیں جاگ کر گزارنے پر مجبور ہیں، حکومت لوڈشیڈنگ فوری ختم کرے.

مزید پڑھیں:  ہم لڑیں گے اور اس نظام کاحصہ نہیں بنیں گے،پی ٹی آئی ناراض رکن عرفان سلیم