ویب ڈیسک: پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو امریکی فوج کے یوم تاسیس تقریبات میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
فیلڈ مارشل کو مدعو کئے جانے پر پاکستان اور اس کے حمایتی خوش جبکہ حریف پریشانی میں مبتلا ہو گئے، بالخصوص بھارتی میڈیا اور پاکستان مخالف لابی صرف سرگرم ہے اور زہرافشانی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر 7 تا 14 جون جاری رہنے والی تقریبات کے آخری روز کی تقریبات میں شرکت کریں گے، ان کی ملاقاتوں اور دیگر رابطوں اور مصروفیات کی تفصیلات کا کوئی شیڈول سامنے نہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل مائیک ایرکوریلا نے کانگریس کی سماعت میں پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف جدوجہد کو سراہتے ہوئے اسے شاندار اور مثبت کردار قرار دیا۔
