ویب ڈیسک: آسٹریلیا کے تجربہ کار بیٹر سٹیو سمتھ لارڈز میں زیادہ رنز بنا کر پہلے غیرملکی کرکٹر بن گئے۔
آسٹریلوی بیٹر لارڈز میں کھیلی گئی 10 اننگز میں 59 اعشاریہ 10 کی اوسط سے 591 رنز بنا چکے ہیں، ان کے بعد وارین بارڈسلے 575 رنز کیساتھ اب دوسرے نمبر پر چلے گئے۔
تاریخی وینیو پر گیری سوبرز نے 571 اور ڈان بریڈمین نے 551 رنز سکور کر رکھے تھے، ان کے بعد کینگرو کرکٹر سمتھ انگلش سرزمین پر سب سے زیادہ 18 ففٹی پلس سکور بنانے والے بیٹر بھی بن گئے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل یہ اعزاز سر ویوین رچرڈز اور ایلن بورڈر 17،17 ففٹیز کیساتھ دوسرے نمبر پر موجود تھے۔
