شہر قائد کی زمین ایک بار

شہر قائد کی زمین ایک بار بھر لرز اٹھی، لوگوں میں خوف و ہراس

ویب ڈیسک: دارالحکومت سندھ اور شہر قائد کی زمین ایک بار بھر لرز اٹھی، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ قائد آباد سمیت ملیر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے رات ایک بج کر 44 منٹ پرامحسوس کئے گئے۔
شہر قائد کی زمین ایک بار بھر لرز اٹھی، زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 2 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی، جبکہ زلزلے کی گہرائی 10کلو میٹر بتائی گئی ہے۔
زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے جاری ہونیوالی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کراچی میں آنے والا یہ زلزلہ ملیر اور اطراف کے ایک کلو میٹر کے علاقے میں محسوس کیا گیا، زلزلے کے باعث کسی بھی قسم کے جانی و مالی نقصان کی فی الحال کوئی اطلاع نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:  مون سون بارشوں سے پنجاب میں 103 شہری جاں بحق، 393 زخمی ہوئے ہیں