بی آر ٹی کی 4 مختلف

مسافر کم اخراجات زیادہ ہونے پر بی آر ٹی کی 4 مختلف روٹس پر بس سروس بند

ویب ڈیسک: بی آر ٹی کی 4 مختلف روٹس پر بس سروس بند کر دی گئی ہے، اس حوالے سے بس ریپڈ ٹرانزٹ حکام کا کہنا ہے کہ ان روٹس پر مسافر کم اور اس کے اخراجات زیادہ تھے، اس لئے یہ روٹس بند کئے گئے ہیں۔
ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق بی آر ٹی کی 4 مختلف روٹس پر بس سروسز بند ہونے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، ان بند ہونے والی روٹس میں حیات آباد فیز 6 سے چلنے والی بس سروس ای آر 16، شاہ عالم پل سے مال آف حیات آباد تک چلنے والی ای آر 12، کوہاٹ اڈہ سے پشاور یونیورسٹی تک چلنے والی بس سروس ای آر 10 جبکہ چمکنی سے مال آف حیات آباد تک چلنے والی سپر ایکسپریس روٹ پر چلنے پرولی بس سروس معطل کر دی گئی ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسافروں کی تعداد کم اور اخراجات زیادہ ہو رہے تھے، ٹرانس پشاور کو نقصان سے بچانے کیلئے متعدد روٹس کو بند کیا گیا ہے، عید کے بعد مسافروں کی تعداد میں واضح کمی آئی ہے۔
ترجمان ٹرانس کے مطابق بسیں چند روز میں بحال کر دی جائیں گی، شہریوں نے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ بسیں غیراعلانیہ طور پر روک دی گئیں، بسیں کم ہونے سے بی آر ٹی سروس میں رش میں اضافہ ہو گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  جمی نیشام نے کوہلی اور بابر کا منفی ریکارڈ برابر کر دیا