ویب ڈیسک: گرمی کے ستائے عوام کیلئے بڑی خوشخبری، محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گرد و نواح میں دن کے اوقات میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے، تاہم شام کو آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش ہو سکتی ہے۔
ادھر صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے، جبکہ میدانی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، اور شام کو راولپنڈی، گلیات، چکوال، جہلم اور گرد و نواح میں آندھی اور چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔
سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم بیشتر اضلاع میں گردآلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہنے کی توقع ہے، جبکہ دوپہر کے بعد میدانی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شام کو صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، مانسہرہ، شانگلہ، کوہستان، ایبٹ آباد، کرم، کوہاٹ، وزیرستان اور گرد و نواح میں آندھی اور بارش کی پیشگوئی ہے۔
آج گلگت بلتستان میں دن کے اوقات میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، شام کو گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ یاد رہے کہ عوام کیلئے بڑی خوشخبری سنا دی گئی ہے، محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی گئی ہے۔
