نہیں معلوم ایران کو جوہری پروگرام

نہیں معلوم ایران کو جوہری پروگرام بند کرنے پر راضی کرسکیں گے یا نہیں، ٹرمپ

ویب ڈیسک: امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ نہیں معلوم ایران کو جوہری پروگرام بند کرنے پر راضی کرسکیں گے یا نہیں، امید کم ہے کہ ایران جوہری معاہدے میں یورینیم کی افزودگی روکنے پر راضی ہو جائے۔
واشنگٹن میں کینیڈی سینٹرمیں تقریب کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںںے کہا کہ نہیں معلوم ایران کو جوہری پروگرام بند کرنے پر راضی کرسکیں گے یا نہیں، مجھے پہلے ایسا لگتا تھا لیکن اب اس بارے میں میرا اعتماد کم ہوتا جا رہا ہے۔ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا، امید کم ہےکہ ایران جوہری معاہدے میں یورینیم کی افزودگی روکنے پرراضی ہو جائے۔

مزید پڑھیں:  پشاور ہائیکورٹ نے مستقل ڈائریکٹر ایجوکیشن کی تعیناتی کا حکم دیدیا