خیبرپختونخوا کے اساتذہ پھر سے سڑکوں

خیبرپختونخوا کے اساتذہ پھر سے سڑکوں پر، اپ گریڈیشن، ریگولرائزیشن کا مطالبہ

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے اساتذہ پھر سے سڑکوں پر آ گئے، انہوں نے ایک بار پھر حکومت سے اپ گریڈیشن، ریگولرائزیشن کا مطالبہ کر دیا ہے۔
پرائمری سکول ٹیچرز کی جانب سے اپ گریڈیشن اور ریگولرائزیشن کے لیے احتجاجی ریلی سول کوارٹرز سے پشاور پریس کلب پہنچ گئی، ریلی میں اساتذہ کی بڑی تعداد موجود ہے۔
مظاہرین نے کہا ہے کہ اپ گریڈیشن، ریگولرائزیشن کا مطالبہ کئی سالوں سے ہے، صوبائی حکومت تحریری معاہدہ کر کے بھی اپ گریڈیشن سے مکر گئی۔ یاد رہے کہ اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے خیبرپختونخوا کے اساتذہ پھر سے سڑکوں پر آ گئے.

مزید پڑھیں:  مانسہرہ اور گردونواح میں بارش سے دریائے کنہار اور سرن میں شدید طغیانی