ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امیگریشن پالیسیوں کیخلاف مظاہرے دیگر ریاستوں تک پھیل گئے، اس میں گاڑیوں کو بھی نذرآتش کیا گیا، اور پولیس نے مظاہرین پر ربڑ کی گولیاں بھی چلائیں، جس کی وجہ سے حالات انتہائی کشیدہ ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کے خلاف کیلیفورنیا سے شروع ہونے والے مظاہرے دیگر ریاستوں تک پھیل گئے، بالٹی مور، نیویارک، اٹلانٹا اور شکاگو سمیت مختلف شہروں میں بھی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق نیویارک میں تقریباً ڈھائی ہزارسے زائد افرادنے مظاہرہ کیا جس کے بعد پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 83 مظاہرین کو گرفتار کرلیا، سان فرانسسکو میں 150، شکاگو میں 17 اور کیلیفورنیا کے جنوبی علاقوں سے 330 مظاہرین کو گرفتار کیا گیا۔
دوسری جانب حکومت کی طرف سے لاس اینجلس میں فوج کو شہریوں کو حراست میں رکھنے کا اختیار دے دیا گیا ہے۔
