ویب ڈیسک: جنوبی وزیرستان میں پشتونخوا نیشنل ملی عوامی پارٹی کے مقامی رہنماء ملک خیال محمد وزیر کو مسلح افراد نے لوٹ لیا، نامعلوم ملزمان سیاسی رہنما سے موبائل فونز، لاکھوں روپے نقدی اور گاڑی چھین کر فرار ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق ملک خیال محمد نے واقعے کی رپورٹ سٹی تھانہ وانا میں درج کروا دی ہے، تاہم پولیس کی جانب سے تاحال اس واقعے پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔ وانا کے سیاسی و سماجی حلقوں نے اس افسوسناک واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
