ویب ڈیسک: ضلع سوات میں پانی کے تنازعہ پر فریقین میں فائرنگ کا تبادلہ ہونے پر 2 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تحصیل خوازہ خیلہ میں پانی کے تنازعہ پر فریقین میں تصادم ہوا، اس دوران فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق فریقین میں فائرنگ میں دونوں فریقوں سے ایک، ایک شخص جاں بحق ہوا ہے، واقعہ کے بعد نعشیں اور زخمیوں کو خوازہ خیلہ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعہ کے حوالے سے پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی۔
