ویب ڈیسک: ضع مردان کی تحصیل کاٹلنگ میں بیوی کی فائرنگ سے شوہر جاں بحق ہو گیا، پولیس نے واقعے کے فوری بعد ایکشن لیتے ہوئے ملزمہ کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ محمد زبیر نامی شخص پر اس کی بیوی نے فاٸرنگ کر دی ، جس سے وہ جاں بحق ہو گیا، محمد زبیر موٹروے پولیس کا سپاہی تھا، جبکہ ان کی تین کمسن اولادیں ہیں۔
پولیس نے خاتون کو الہ قتل گرفتار کر لیا، اور مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی، یہ واقعہ تھانہ باٸیزی کی حدود میاں خان میں واقعہ پیش ایا۔
