حیات آباد میں امن وامان بارے

حیات آباد میں امن وامان بارے درخواست پر سماعت ملتوی، فریقین سے جواب طلب

ویب ڈیسک: صوبائِی دارالحکومت پشاور کے علاقے حیات آباد میں امن وامان بارے درخواست پر سماعت پشاور ہائی کورٹ میں ہوئی، سماعت جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔
عدالت نے چیف سیکرٹری ، آئی جی پولیس، کمشنر پشاور سمیت متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کر کے سماعت ملتوی کر دی، اور ائندہ سماعت پر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔
وکیل درخواست گزار محمد حمدان ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ حیات اباد میں روزانہ کی بنیاد پر سنگین نوعیت جرائم رونما ہورہے ہیں، راہزنی، ڈکیتی، نقب زنی، چوری، بھتہ خوری اور دیگر جرائم معمول بن گئے، حیات اباد کی ابادی ایک ملین سے زائد ہے اور صرف دو پولیس تھانے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان وارداتوں سے حیات آباد کے شہری پریشان ہیں، ملزمان واردات کرکے باؤنڈری وال کراس کرکے ضلع خیبر فرار ہو جاتے ہیں، پولیس کو بھی ملزمان کی گرفتاری میں قانونی پیچیدگیاں سامنے آرہی ہیں۔
بعدازاں عدالت نے چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں:  نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی افغان وزیر داخلہ سے ملاقات