ویب ڈیسک: پاکستان کے نامور گلوکار علی حیدر کی بیٹی علیشبہ حیدر نے بھی میوزک انڈسٹری میں قدم رکھ دیا، اس حوالے سے علی حیدر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپنی بیٹی کو بطور گلوکارہ متعارف کروایا ہے۔
علی حیدر کا اپنی انسٹاپوسٹ میں بیٹی کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے بتانا کہ علیشبہ حیدر نے اپنا ڈیبیو گانا ریلیز کر دیا ہے، یہ ایک بہترین لمحہ ہے جب علیشبہ حیدر کا پہلا گانا ’دل نہیں لگدا‘ ریلیز ہو رہا ہے جس میں میں خود بھی شامل ہوں، یہ گانا باپ اور بیٹی کے تعاون سے بنایا گیا ہے، لطف اٹھائیں۔
