ایم ٹی ائی ممبر کا ڈاکٹرز

ایم ٹی ائی ممبر کا ڈاکٹرز کےحق میں فیصلہ دینےپرقیمتی موبائل کا مطالبہ عدالت پہنچ گیا

ویب ڈیسک: ایم ٹی ائی ممبر کا ڈاکٹرز کے حق میں فیصلہ دینے پر قیمتی موبائل کا مطالبہ پشاور ہائیکورٹ پہنچ گیا، تفصیلات کے مطابق ایم ٹی آئی ممبر کا ڈاکٹرز کے حق میں فیصلہ دینے کے بدلے ان سے آئی فون 16 پرومیکس کا مطالبہ کرنے سے متعلق درخواست پشاور ہائی کورٹ میں دائر، جس کی سماعت جسٹس اعجاز انور اور جسٹس فرح جمشید پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔
عدالت نے چیف سیکرٹری اور متعلقہ ایم ٹی آئی ممبر کو اگلی پیشی پر طلب کرلیا۔ جسٹس اعجاز انور نے ریمارکس دیئے کہ جب تک صوبائی حکومت پشاور ہائیکورٹ سے مشاورت کے بغیر مختلف ٹریبونلز میں تعیناتی کرے گی تو ان کے لئے مسائل بڑھیں گے، ایسے افسران کو نامزد کیا جائے جس پر کوئی داغ نہ ہو اور وہ کسی کے لئے بدنامی کا باعث نہ بنے۔
جسٹس اعجاز انور کا کہنا تھا کہ ایم ٹی آئی ممبر کے خلاف ڈاکٹروں نے چیف جسٹس کو شکایت کی ہے، جس میں ممبر اور ڈاکٹروں کی گفتگو کی ریکارڈنگ میں موجود ہے، ایڈوکیٹ جنرل صاحب ایسے ممبران کو صوبائی حکومت کیوں تعینات کرتی ہے۔
جسٹس اعجاز انور نے کہا کہ ایم ٹی ائی ممبر نے ڈاکٹرز کے حق میں فیصلہ دینے پر قیمتی موبائل کا مطالبہ کیا تھا، اس پر ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں اس متعلقہ کمیٹی قائم کی گئی ہے، جس میں ان کو ذاتی حیثیت میں طلب کر کے وضاحت پیش کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔
جسٹس اعجاز انور کا کہنا تھا کہ ہم تو یہ نہیں کہہ رہے کہ ڈی نوٹی فائی کریں، ہمیں شکایت موصول ہوئی ہے، عدالت نے اگلی پیشی پر چیف سیکرٹری کو طلب کرلیا۔

مزید پڑھیں:  بنوں میں نجی کمپنی کے 6ڈرائیوروں کو ٹرالرز سمیت اغواء کرلیا گیا