کابل میں پانی کی شدید کمی

کابل میں پانی کی شدید کمی، 70لاکھ شہریوں کو جان کے لالے پڑگئے

ویب ڈیسک: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پانی کی شدید کمی کا خدشہ منڈلانے لگا ہے، جس سے 70لاکھ شہریوں کو جان کے لالے پڑگئے۔ ایک رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کابل دنیا کا پہلا جدید شہر ہو سکتا ہے جہاں پانی ختم ہو سکتا ہے۔
عالمی فلاحی تنظیم، مرکری کور کی تحقیقی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ افغان دارالحکومت کابل میں پانی کی شدید کمی جنم لے چکی، بڑھتی آبادی اور کم بارشوں کے سبب صرف 5 سال بعد کابل دنیا کا پہلا جدید شہر بن سکتا جہاں پانی بالکل ختم ہو جائے گا، تب شہر میں مقیم 70 لاکھ شہریوں کو جان کے لالے پڑ سکتے کہ پانی زندگی کے لیے لازمی ہے۔

مزید پڑھیں:  سیلابی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم شہبازشریف نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا