ویب ڈیسک: پشاور سے کوئٹہ جاتے ہوئے جعفر ایکسپریس مارگلہ ٹنل کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی، جس کی وجہ سے ٹریک پر ٹریفک روانی معطل ہو گئی۔
حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ جا رہی تھی، کہ راستے میں ٹیکسلا میں بوگی پٹڑی سے اتر گئی، حادثے کے دوران بوگی کا دروازہ بھی ٹوٹ گیا۔
حادثے میں کسی قسم کا کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا، ریلوے عملہ اور سکیورٹی اہلکار فوری موقع پر پہچنچ گئے اور ریلوے ٹریک کی بحالی کا کام شروع کر دیا۔
