ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور میں راہزنوں کا راج ہے، شہری نقدی، قیمتی موبائل اور گھڑیوں سے محروم ہونے لگے۔ پشاور کے مختلف علاقوں میں شہریوں سے موٹر سائیکلیں بھِی چھین لی گئیں۔
تھانہ یکہ توت کے علاقے زرگر آباد میں راہزنوں نے ابوبکر سکنہ صافی آباد سے اسلحہ کی نوک پر آئی فون 13 پرومیکس، 65ہزارروپے اور قیمتی گھڑی چھین لی، اور ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
تھانہ مچنی گیٹ کے علاقے عاشق آباد میں راہزنوں نے موٹرسائیکل پر رائیڈنگ کرنے والے شمس نامی شخص سے زبردستی موٹرسائیکل اور موبائل فون چھین لیا اور فرار ہو گئے۔
پولیس نے دونوں واقعات کی الگ الگ رپورٹیں درج کر کے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کی چھان بین شروع کردی ہے۔ یاد رہ کہ پشاور میں راہزنوں کا راج ہے، شہری لٹنے لگے.
