عوام بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف سڑکوں

چارسدہ، عوام بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ، روڈ بند

ویب ڈیسک: چارسدہ کے نواحی علاقے مفتی آباد خورے کے عوام بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ، شدید گرمی میں سینکڑوں عوام نے چارپائی سڑکوں پر رکھ کر احتجاج کیا، اور اس دوران مظایرہن نے چارسدہ تحت بھائی شاہراہِ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا .
عوام بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف سڑکوں پر نکل کر بھرپور احتجاج کر رہے تھے، انہوں نے واپڈا اور مقامی ایم پی اے کے خلاف شدید نعرہ بازی کی، مظاہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں سے بجلی بند ہے.
احتجاج شرکاء نے کہا کہ اس جھلسا دینے والی شدید گرمی میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کی چیخیں نکل گئیں، بجلی نہ ہونے کے باعث عوام ٹھنڈے پانی کی بوند بوند کے لیے ترستے رہے، اس موقع پر مظاہرںن نے فوری طور پر لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا.

مزید پڑھیں:  سہ فریقی ریلوے لائن :خطے میں تجارت کے نئے دور کا آغازہونے جارہا ہے ،وزیراعظم