ویب ڈیسک: سوات کے علاقہ کبل میں دریائے سوات سے نامعلوم شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے ۔
ریسکیو 1122 سوات کے مطابق ڈھڈاہارہ کے مقام پر مقامی افراد کی اطلاع پر دریائے سوات سے ایک نامعلوم شخص کی نعش نکالی گئی ہے ۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیم موقع پر روانہ ہوئی اور کارروائی کرتے ہوئے لاش کو دریا سے نکالا۔
ریسکیو اہلکاروں نے لاش کو ضروری طبی معائنے کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کبل منتقل کیا، جہاں ابتدائی طبی جانچ کے بعد لاش کو شناخت اور قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق لاش کی شناخت تاحال ممکن نہیں ہو سکی۔
