زندہ بچ جانیوالے مسافر کے انکشافات

احمد آباد طیارہ حادثہ میں زندہ بچ جانیوالے مسافر کے اہم انکشافات

ویب ڈیسک: بھارتی شہر احمد آباد میں ایئر انڈیا کے تباہ ہونیوالے مسافر طیارے کا ایک مسافر زندہ بچ گیا جس نے ابتدائی طور پر اہم انکشافات کئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئر انڈیا کی پرواز میں سوار افراد کے رشتہ دار احمد آباد کے سول ہسپتال اسروا میں اپنے پیاروں کو تلاش کر رہے تھے، جہاں جنرل وارڈ میں ایک بستر پر 40سالہ وشواش کمار رمیش بھی موجود تھا جس نے کہا کہ وہ اس مہلک حادثے سے بچ گئے ہیں ۔
زندہ بچ جانے والا مسافر سیٹ نمبر 11اے پر بیٹھا تھا، مسافر کے سینے، آنکھوں اور پیروں پر بیشتر زخم آئے ہیں۔
وشواش کمار رمیش جو کہ ایک برطانوی شہری ہے، اپنے خاندان سے ملنے کے لیے کچھ دنوں کے لیے ہندوستان میں تھا اور اپنے بھائی اجے کمار رمیش کے ساتھ واپس یو کے جا رہا تھا۔
زندہ بچ جانے والے مسافر نے کہا کہ ٹیک آف کے تیس سیکنڈ بعد، ایک زوردار آواز آئی اور پھر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، یہ سب بہت جلدی ہوا۔
وشواش کمار رمیش نے بتایا کہ وہ اور اس کا بھائی اجے ہوائی جہاز میں مختلف قطاروں میں بیٹھے تھے۔

مزید پڑھیں:  مالاکنڈ میں سیکورٹی فورسز سے جھڑپ میں ایک دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی