ایران کی جانب سے بھرپور جوابی

ایران کی جانب سے بھرپور جوابی حملے کی تیاریاں، اسرائیل میں ہائی الرٹ

ویب ڈیسک: ایران کی جانب سے بھرپور جوابی حملے کی تیاریاں جاری ہیں، اس سلسلے میں اسرائیل میں ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے، انہیں خدشہ ہے کہ ایران کی جانب سے بیلسٹک میزائل کا حملہ ہو سکتا ہے۔
ایران کا کہنا ہے کہ ملک کا فضائی دفاعی نظام مکمل طور پر الرٹ ہے، ایران کی ج انب سے بھرپور جوابی حملے کی تیاریاں ہو رہی ہیں، اسرائیل کی جانب سے ہونے والے حملے کے دوران اصفحان صوبے میں بھی دھماکوں کی آواز سنی گئی۔
اس کے علاوہ ایران نے تہران کے امام خمینی ہوائی اڈے پر تمام پروازیں معطل کر دی ہیں جبکہ ایرانی قیادت کا اعلیٰ سکیورٹی اجلاس جاری ہے، اس کے علاوہ ایران نے اپنی فضائی حدود تاحکم ثانی بند کر دی ہے۔
ایران کی جانب سے جوابی بیلسٹک حملوں کا خدشہ ہونے کے سبب اسرائیل میں ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت کا منشیات کیسز میں سزائے موت ختم کرنیکا فیصلہ