اسرائیلی حملے میں ہمارا کوئی کردار

اسرائیلی حملے میں ہمارا کوئی کردار نہیں، امریکا کی وضاحت

ویب ڈیسک: امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے پریس بریفدنگ میں وضاحت کی ہے کہ اسرائیلی حملے میں ہمارا کوئی کردار نہیں، ہم کسی طور ایران کے خلاف حملوں میں ملوث نہیں، ہماری ترجیح خطے میں امریکی افواج کا تحفظ ہے۔
امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ اسرائیل نے ہم سے کہا کہ ایران کے خلاف کارروائی اپنے دفاع کے لیے ضروری تھی، اس لئَے ہم نے حملہ کیا، لیکن ہم ایک بار پھر واضح کر دیں کہ اسرائیلی حملے میں ہمارا کوئی کردار نہیں۔
یاد رہے ایران پر یہ حملے اتوار کو طے امریکا ایران بلواسطہ مذاکرات سے دوروز پہلے کیے گئے ہیں، اور ایرانی حکام نے خبردار کیا تھا کہ اگر اسرائیل نے جارحیت کی تو سخت جواب دیا جائے گا۔
یہ بات بھی عالمی میدیا پر گردش کر رہی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران سے جوہری معاہدہ نہ ہوا تو ممکنہ طور پر اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملہ ہوسکتا ہے، اس حملے کو اسی تناظر میں دیکھا جا رہا ہے، تاہم صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا تھا کہ ایران سے جوہری مسئلے کے سفارتی حل کے لیے پرعزم ہیں۔

مزید پڑھیں:  امریکہ میں خسرہ کی وبا پھوٹ پڑی، 1288 افراد متاثر، امدادی کارروائیاں تیز