سربراہ پاسداران انقلاب میجر جنرل حسین

اسرائیلی حملہ: سربراہ پاسداران انقلاب میجر جنرل حسین سلامی شہید

ویب ڈیسک: ایران پر اسرائیلی فضائی حملوں میں سربراہ پاسداران انقلاب میجر جنرل حسین سلامی شہید ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق اسرائیل نے ایران میں درجنوں مقامات پرفضائی حملے کیے ہیں، دارالحکومت تہران کےشمال مشرقی علاقے میں بھی دھماکوں کی زور دار آوازیں سنی گئیں اور بعض مقامات سے دھویں کے بادل اٹھتے دکھائی دیے۔
ایرانی سرکاری ٹی وی نے کہا ہے کہ تہران میں پاسداران انقلاب کے صدر دفتر کو اسرائیل نے نشانہ بنایا گیا، جبکہ ایرانی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی حملے میں سربراہ پاسداران انقلاب میجر جنرل حسین سلامی ، جوہری سائنسدان فریدعباسی اور محمد مہدی شہیدہوگئے۔ اس کے ساتھ ساتھ ختم الانبیا ہیڈ کوارٹر کے کمانڈر میجر جنرل غلام علی راشد کی بھی ان حملوں میں شہید ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔
ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق تہران کے رہائشی علاقے پر اسرائیلی حملے میں متعدد افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن میں بچے بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  فاٹا انضمام، 25ویں آئینی ترمیم کو رول بیک کرنے پر غور شروع