ویب ڈیسک: قومی اسمبلی کا اہم اجلاس آج دن 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس طلب کر لیا گیا ہے، قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے اجلاس کے لئے پانچ نکاتی ایجنڈا جاری کردیا ہے جس میں مالی سال 2025-26 کے بجٹ پربحث سرفہرست ہوگی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ارکانِ اسمبلی اپنے سوالات پیش کریں گے جبکہ مختلف عوامی مسائل پرتوجہ دلاؤ نوٹس بھی ایجنڈے کا حصہ ہوں گے، اجلاس براہ راست سرکاری ٹی وی پرنشر کیا جائے گا۔
قومی اسمبلی کا اہم اجلاس آج دن 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس طلب کیا گیا ہے، جس میں مالیاتی تجاویز، ترقیاتی منصوبے اورسبسڈی سکیموں پربھی تفصیلی غورکیا جائے گا، حکومت کا کہنا ہے کہ بجٹ عوام دوست ہے جبکہ اپوزیشن نے اسے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
