ویب ڈیسک: گرمی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری، آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگا جو کہ 16 جون تک جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ آج 13 جون سے 16 جون کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں تیزہواؤں کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔
کل سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، میانوالی اور سرگودھا میں بارشیں متوقع ہیں، جبکہ حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ، گجرات اور سیالکوٹ میں بھی بارش ہونے کا امکان ہے۔
آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ پنجاب میں بھی شروع ہوگا، اس سے پنجاب کے مختلف علاقوں لاہور، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی وقفے وقفے سے بارش ہو سکتی ہے۔
خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت مردان، صوابی، نوشہرہ، چارسدہ سمیت مختلف اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔ بلوچستان کے علاقوں بارکھان، موسیٰ خیل اور ژوب میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ جبکہ بالائی سندھ کے تمام اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
