ویب ڈیسک: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کا بجٹ آج پیش ہوگا، بجٹ ایک آئینی ضرورت ہے، علی امین گنڈاپور بانی سے مشاورت کر چکے ہیں، خیبرپختونخوا حکومت کے بجٹ میں کوئی کنفیوژن نہیں ہے, بجٹ کے معاملہ کو بلا وجہ بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور بانی سے مشاورت کر چکے ہیں، بجٹ پیش ہونے کے بعد اور منظوری سے پہلے بھی بانی سے مشاورت کرنی ممکن ہے۔
