ویب ڈیسک: اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کا غزہ میں فوری، غیرمشروط اور دائمی جنگ بندی کا مطالبہ، فلسطین کی صورتحال پر خصوصی سیشن میں شہریوں کے تحفظ اور قانونی و ہیومینیٹرین ذمہ داریوں کے حق میں قرار داد منظور کر لی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ جنرل اسمبلی نے قرارداد منظور کرتے ہوئے فوری، غیرمشروط اور دائمی غزہ جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے، اس موقع پر فلسطین کی صورتحال پر خصوصی سیشن میں شہریوں کے تحفظ اور قانونی و ہیومینیٹرین ذمہ داریوں کے حق میں قرار داد منظور کی گئی ہے۔
پاکستان اس قرارداد کو سپانسر کرنے والے ممالک میں شامل تھا اور پاکستان نے قرار داد کے حق میں ووٹ بھی دیا، قرارداد کے حق میں 149 اور مخالفت میں 12 ووٹ آئے جبکہ 19 اراکین غیر حاضر رہے۔
قرارداد میں اسرائیل کی جانب سے بھوک کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی مذمت کی گئی،انسانی امداد کی بلاروک ٹوک رسائی پر زور دیا گیا اور عالمی قانون کی تعمیل اور خلاف ورزی کرنیوالے کے احتساب کا مطالبہ کیا گیا۔
