ویب ڈیسک: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان کاروباری دن کے آغاز کے ساتھ ہی دیکھا گیا، اس موقع پر جہاں انڈیکس نے کاروبار کے آغاز پردو حدیں کھو دیں، وہیںانڈیکس میں 2488 پوائنٹس کمی ریکارڈ کی گئی.
کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 2488 پوائنٹس کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس ایک لاکھ 21 ہزار 604 پوائنٹس پر آ گیا۔
گزشتہ روز سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی رہی تھی جس کے بعد انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ ، 26 ہزار پر پہنچ گیا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ ، 24 ہزار 92 کی سطح پر بند ہوا تھا۔
