امریکہ نے ایران کو وارننگ دیدی

اسرائیل پر جوابی حملہ، امریکہ نے ایران کو وارننگ دیدی

ویب ڈیسک: اسرائیل پر جوابی حملہ کرنے پر امریکہ نے ایران کو وارننگ دیدی ،ٹرمپ نے ایک بار پھر اسرائیل کا ساتھ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران نے اسرائیل پر جوابی حملہ کیا تو امریکہ اپنا اور اسرائیل کا دفاع کریگا.
اس کے ساتھ ساتھ ٹرمپ نے ایک بار پر وضاحت کی ہے کہ ایران پر اسرائیل کے ان حملوں میں‌ہمارا کوئی کردار نہیں، امریکہ ملوث نہیں ہے، لیکن اس کے ساتھ ہی امریکہ نے اسرائیل پر جوابی حملہ کرنے پر ایران کو وارننگ دیدتے ہوئے کہاہے کہ اگر اسرائیل پر ایران نے جوابی حملہ کیا تو امریکہ اپنا اور اسرائیل کا دفاع کرے گا.
ان کا کہنا تھا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہو سکتے اور امریکا اس حوالے سے کسی بھی خطرے کو سنجیدگی سے لے گا، ایران ایٹم بم نہیں رکھ سکتا. اس کے ساتھ ہی انہوں‌نے ایک بار پھر ایران کے مذاکرات کی میز پر واپس آنے کی امید ظاہر کر دی.
ٹرمپ نے کہا کہ امید ہے ایران اپنے جوہری پروگرام کو روکنے کےلیے امریکا سے مذاکرات جاری رکھے گا، تاکہ خطے میں امن و استحکام بحال کر سکے۔

مزید پڑھیں:  نائن الیون کے ماسٹر مائنڈخالد شیخ کی سزائے موت بچانے والی ڈیل مسترد