تاریخی مقامات کی بحالی اور بنیادی

پشاور: تاریخی مقامات کی بحالی اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری کیلئے منصوبہ تجویز

ویب ڈیسک: صوبہ بھر میں تاریخی مقامات کی بحالی اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری کیلئے1 ارب کا منصوبہ تجویز کیا گیا ہے، جسے انتہای اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے پشاور میں شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے ایک ارب روہے کا ترقیاتی منصوبہ تجویز کیا ہے، منصوبے کیلئے آئندہ مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں 10کروڑ روپے بھی مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے .
ذرائع کے مطابق پشاور کے شہری علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری، تاریخی مقامات کی بحالی، سڑک کی مصنوعی روشنیوں اور گرین سپیسز کے منصوبوں کے لیے ایک ارب روپے کا منصوبہ تجویز کیا گیا ہے ، مذکورہ اقدام شہر کے معیار زندگی کو بہتر بنانے اور سیاحتی کشش کو بڑھانے کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
پشاور میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری میں سڑکوں، پانی کی نکاسی اور دیگر ضروری خدمات کی تجدید شامل ہے، جبکہ پشاور کے ثقافتی ورثے کو محفوظ بنانے کے لیے قدیم عمارتوں اور یادگاروں کی مرمت، شہر کی روشنیوں کے نظام کو جدید بنانے سے رات کے وقت حفاظت اور خوبصورتی میں اضافہ ، پارکوں اور سبزہ زاروں کی توسیع سے ماحولیاتی توازن اور شہریوں کے لیے آرام کے مواقع فراہم کرنا ہے.

مزید پڑھیں:  صوابی: پروفیسر کے 7سالہ بیٹے کی لاش نالے سے برآمد