ایران پر اسرائیلی حملے ناقابلِ جواز

ایران پر اسرائیلی حملے ناقابلِ جواز اور قابلِ مذمت ہیں، اسحاق ڈار

ویب ڈیسک: پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایران پر اسرائیلی حملے ناقابلِ جواز اور قابلِ مذمت ہیں، اسرائیلی حملے ایران کی خود مختاری کی صریحاً خلاف ورزی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی حملے ناقابلِ جواز اور قابلِ مذمت ہیں، یہ قابلِ نفرت اقدام بین الاقوامی قانون کی بنیادیں ہلا دینے کے مترادف ہے، اسرائیلی جارحیت نے خطے کے امن اور عالمی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔
وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبر میں پاک افغان سرحد پر جھڑپ،بھاری ہتھیاروں کا استعمال