کئی ممالک کی فضائی حدود بند

اسرائیلی جارحیت: ایران، عراق اور اردن سمیت کئی ممالک کی فضائی حدود بند

ویب ڈیسک: اسرائیلی جارحیت کے بعد ایران، عراق اور اردن سمیت کئی ممالک کی فضائی حدود بند کر دی گئیں۔ اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے بڑے پیمانے پر فضائی حملے کے بعد خطے میں غیرمعمولی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔
صیہوبی بربریت کے تحت ایران، عراق اور اردن سمیت کئی ممالک نے اپنی فضائی حدود بند کر دی ہیں، جب کہ متعدد عالمی ایئرلائنز نے پروازیں منسوخ یا موڑ دی ہیں، اور درجنوں کمرشل پروازوں کا رخ بدل دیا گیا۔
ایران، عراق اور اردن سمیت کئی ممالک کی فضائی حدود بند ہونے اور خطے کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر ایئر انڈیا، فلائی دبئی، ایمیریٹس، قطر ایئرویز جیسی بڑی ایئرلائنز نے اپنی کئی پروازیں معطل کر دی ہیں۔
فلائی دبئی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے عمان، بیروت، دمشق، ایران اور اسرائیل کے لیے پروازیں معطل کر دی ہیں، جب کہ ایئر انڈیا کی نیویارک، لندن، وینکوور سے ایران کی طرف آنے والی پروازیں واپس بلا لی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں 20 تا25 جولائی مزیدبارشوں کی پیشگوئی،لینڈسلائیڈنگ وسیلاب کاخدشہ