حملوں کی بھاری قیمت امریکا بھی

حملوں کی بھاری قیمت امریکا بھی چکائے گا، ایران

ویب ڈیسک: اسرائیلی جارجیت کے بعد ایران کی مسلح افواج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ صیہونیوں کے ساتھ ساتھ حملوں کی بھاری قیمت امریکا بھی چکائے گا۔
ایرانی افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ دشمن نے ایران پر حملہ کرکے سنگین غلطی کی ہے، ایران بھرپورجواب دے گا، اب دشمن ایران کے جواب کا انتظار کرے۔
ایرانی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے نمائندے ابراہیم رضائی نے اسرائیل کو ایران کے جوابی حملے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تل ابیب کی کارروائیوں کا بھرپورجواب دیا جائے گا۔
بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے کہا کہ قوم پریشان نہ ہو، دشمن نے ایران پر حملہ کر کے سنگین غلطی کی ہے، اسرائیل نے یہ حملے امریکا کی مدد سے کیے، اب دشمن ایران کےجواب کا انتظار کرے۔

مزید پڑھیں:  چکوال میں 3ڈیموں کے بند ٹوٹ گئے، سیلاب کا الرٹ جاری