ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیر صدارت کابینہ اجلاس، ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیر صدارت کابینہ اجلاس کے دوران ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی گئی۔
کابینہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ برادر اسلامی ملک ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہیں، ایران پر حملہ پورے عالم اسلام پر حملے کے مترادف ہے، ہم اسکی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔
کابینہ اجلاس کے مطابق ایران پر حملہ کرنا بین الاقوامی قوانین اور ایرانی خودمختاری کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، ہم ایرانی بہن بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں ، ایرانی بہن بھائیوں کی ہر محاذ پر بھرپور حمایت کریں گے۔

مزید پڑھیں:  پاک فوج اور پنجاب پولیس کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں