2034761 gunshotxxx 1566022691

وزیرستان میں 2 قوموں کے مابین زمین کے تنازعہ پر فائرنگ – باپ ،بیٹا جاں بحق

میرانشاہ : پولیس کے مطابق شمالی وزیرستان کے میرعلی سب ڈویژن میں 2 قوموں کے مابین زمین کے تنازعہ پر فائرنگ ، کراس فائرنگ میں باپ ملک زیر گل اور بیٹا عبدالحلیم جاں بحق ، زمین کا تنازعہ قوم مدی خیل اور قوم ایپی کے مابین عرصہ سے چلا آرہاہے ،

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا اسمبلی :مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین سے حلف لینے کا حکم

ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور کے مطابق علاقے کے عمائدین مشران، پولیس اور ضلعی انتظامیہ موقع پر پہنچ کر فائر بندی میں کامیاب ہوگئے ، دونوں ڈیڈ باڈی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ، پولیس نے علاقے کو گیرے لے لیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق