ایران پر اسرائیلی حملے کیخلاف قرارداد

ایران پر اسرائیلی حملے کیخلاف قرارداد سینیٹ و قومی اسمبلی میں منظور

ویب ڈیسک: ایران پر اسرائیلی حملے کیخلاف قرارداد سینیٹ اور قومی اسمبلی میں منظور کر لی گئی، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی جانب سے ایران پر اسرائیلی حملے کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کی گئی۔
قرارداد کے متن میں تحریر کیا گیا ہے کہ اسرائیل نے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی کنونشن کی خلاف ورزی کی، اسرائیل کا اقدام جنگی جرم ہے، جس نے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔
ایران پر اسرائیلی حملے کیخلاف قرارداد سینیٹ میں منظور کر لی گئی، جس میں وضاحت کیساتھ کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے ہاتھوں غزہ میں بچوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے، اسرائیل کے ایران پر حملے کیخلاف پیش کی گئی مذمتی قرار داد کو متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں سینیٹ نشستوں پر بلامقابلہ انتخاب کا معاملہ لٹک گیا