عظمیٰ خان کی ضمانت منظور

جلاو گھیراو کیسز: علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ضمانت منظور

ویب ڈیسک: جلاو گھیراو کیسز میں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ضمانت منظور ہونے کے ءباوجود عدالت کی جانب سے دونوں پر برہمی کا اظہار کیا گیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید کے روبرو 5 اکتوبر کے جلاو گھیراو کے 2 مقدمات کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانت کنفرم کر دی۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ جان بوجھ کر بیل لمبی کر رہے ہیں، آپ جان بوجھ کر عدالت میں پیش نہیں ہوتے، عدالت میں آنا پسند نہیں کر رہیں تو پولیس کے پاس کیسے جائیں گی؟۔
عدالت نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کی ضمانت میں بھی آپ نے یہی کیا، 8 ماہ بیل چلائی اور عدم پیروی پر خارج کر دی، پچھلی سماعت پر بھی آپ نے کہا وہ فیصل آباد ہیں، سال ہا سال بیل چلا کر عدالتوں کا نام خراب نہ کریں۔ یاد رہے کہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ضمانت منظور ہونے کے ءباوجود عدالت کی جانب سے دونوں پر برہمی کا اظہار کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  مردان میں 90 بوائز سکول خستہ حالی کا شکار ہونے کا انکشاف