نیتن یاہو نے ایران پر حملے

نیتن یاہو نے ایران پر حملے جاری رہنے کا عندیہ دیدیا

ویب ڈیسک: اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران پر حملے جاری رہنے کا عندیہ دیدیا، یہ آپریشن اتنے دنوں تک جاری رہے گا جتنے دن اس خطرے کو دور کرنے کے لیے لگیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل نے اپنی بقا کی خاطر ایرانی خطرے کو ختم کرنے کے لیے ’ٹارگٹڈ ملٹری آپریشن‘ شروع کیا۔ اسرائیل ایرانی کمانڈروں اور میزائل فیکٹریوں کو بھی نشانہ بنا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تہران کی طرف سے جوابی میزائل اور ڈرون حملوں کی توقع میں ایمرجنسی کا اعلان کیا گیا ہے، ہم اسرائیل کی تاریخ کے فیصلہ کن لمحے میں ہیں، اسرائیل نے ایران کے جوہری پروگرام کے دل کو نشانہ بنایا ہے، ہم نے نطنز میں ایران کی اہم افزودگی کی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔

مزید پڑھیں:  پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کے آفٹرشاکس، ریلوے کرایوں میں اضافہ کر دیا گیا