ویب ڈیسک: محکمہ سپورٹس کے زیر انتظام ہری پور میں انتیسویں 29ویں کاگ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا، اس میں نیزا بازی۔بیل ڈوڈ۔پتھر اٹھانے کا مقابلہ ،جمناسٹک ،روائتی کشتی کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔
محفل سماع کا اہتمام بھی اس فیسٹیول کا حصہ ہے، اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس تاشفین حیدر۔ریجنل سپورٹس آفیسر احمد زمان خان اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔
میلہ میں بیل دوڑ ۔نیزا بازی میں ہزارہ سمیت پنجاب سے مشہور معروف کھلاڑیوں نے نیزا بازی اور کشتی اور بیل دوڈکے مقابلوں میں حصہ لیا اور انعامات جیتے۔ہری پور کے مختلف سکولوں کے درمیان جمناسٹک کے مقابلوں میں سکولوں کالجوں کے طلباء نے شرکت کی اور انعامات حاصل کئے۔
