بجلی لوڈشیڈنگ کیخلاف چارسدہ

بجلی لوڈشیڈنگ کیخلاف چارسدہ میں اے این پی کا احتجاجی مظاہرہ

ویب ڈیسک: ناروا و ظالمانہ بجلی لوڈشیڈنگ کیخلاف چارسدہ میں اے این پی کا احتجاجی مظاہرہ، لوگوں نے بھرپور شرکت کی، احتجاجی مظاہرہ میں اہلسنت والجماعت نے بھی شرکت کی۔
مظاہرین نے واپڈا دفاترکے سامنے مردان چارسدہ روڈ ہر قسم ٹریفک کےلئے بند کر دیا، اے این پی کے ضلعی صدر سابق ایم پی اے شکیل بشیر خان بحی موجود تھے۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ بجلی کی نا روا اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کسی صورت منظور نہیں۔ بجلی کے کم وولٹیج اور ٹریپنگ سے قیمتی الیکڑانک اشیاء جل گئے ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ بجلی اس صوبے کی پیداوار ہے اور اس پر سب سے پہلا حق اس صوبے کے عوام کا ہے۔

مزید پڑھیں:  پنجاب میں مون سون بارشوں سے معمولات زندگی شدید متاثر